ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا، ایازصادق نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکارکیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ متحدہ اپوزیشن پارٹی نہیں، حکومت کا حصہ تھی، ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو دبایا، ایازصادق نے پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکارکیا۔

فوادچودھری نے کہا کہ عمران خان پرجعلی ریفرنس دائر کیا، ان کے دورمیں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پرہی رہی۔

install suchtv android app on google app store