ولید آصف بٹ گرفتاری، مریم نواز آگئی میدان میں

 مریم نوازشریف فائل فوٹو مریم نوازشریف

ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ولید آصف بٹ کی گرفتاری پر میدان میں آ گئیں ہیں اور کہاہے کہ وکلاءکی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر ن لیگ کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹویوسٹ ولید آصف بٹ کو گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاﺅن سے گرفتار کیا تھا جس پر مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”جو جماعت 5 سال لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی ،جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر 5 سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا ،اس جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی۔ وکلاءکی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store