بنی گالہ کا خرچ کون کرتا ہے ادا ، کس نے بتا دیا؟

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ ‏عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نےلکھا کہ ’’ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں سوائے سفر اور سیکورٹی کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہےاور اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ انہوں نے 40فیصد کم کیا۔ نوازشریف یا شاہد خاقان صاحب 1 ارب 40 کروڑ تک خرچہ کرتے تھے۔

 

شہبازگل کاکہنا تھاکہ اوباما ایک پروفیسر تھا جسے پارٹی نے پیسہ دیا۔  اپنے پاس سے صرف امیر ہی الیکشن لڑسکتاہے ۔ پوری دنیا میں پارٹیز اپنے لیڈرز کو فنڈنگ کرتی ہیں، عمران خان کی سیاسی مہم کو بھی ان کی پارٹی نے فنڈ کیا۔ ان کاکہناتھاکہ میری اطلاع کے مطابق عمران خان نے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے ۔ عمران خان نے 75 کروڑ روپے خرچ کیے ، کچھ خبروں میں اخراجات زیادہ دکھائے گئے لیکن اس میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا فنڈبھی شامل تھا۔

دوسری طرف سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھا کہ یہ کیسی سادگی اور کفایت شعاری اور کون سی بچت ہے کہ صدر، وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سب کے اخراجات میں نہ صرف موجودہ سال کے مختص بجٹ سے اضافہ ہوا بلکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ماضی کے دوسرے حکمرانوں نے بادشاہوں کی طرح اپنی عیاشیوں پر عوام کا پیسہ خرچ کیا۔

خان صاحب نے اعلان کیا تھا کہ کفایت شعاری اور بچت مہم کا آغاز وہ اپنی ذات سے کریں گے، وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہیں گے اور پانچ سو ملازمین کی جگہ صرف دو ملازم رکھیں گے۔ اُنہوں نے وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کو بھی بیچ دیا اور گاڑیوں کو بھی نیلامی پر لگا دیا لیکن تحریک انصاف حکومت نے گزشتہ ہفتے جو بجٹ پیش کیا اُس کے مطابق موجودہ مالی سال میں وزیراعظم آفس نے مختص کردہ 98کروڑ 60لاکھ روپے کے بجٹ سے زیادہ یعنی 1.09ارب روپے خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20کے لیے اور زیادہ پیسے یعنی 1.17ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store