منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، مشتاق چینی کا یکم جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ

 منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار مشتاق چینی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اسکرین گریب منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار مشتاق چینی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

شہباز شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار مشتاق چینی کو عدالت نے یکم جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار مشتاق چینی کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔

ملزم مشتاق چینی کی بیان ریکارڈ کرانے کے بعد رہائی کی استدعا کی ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ ملزم کو رہا کرنا میرے اختیارمیں ہے؟ جسٹس جوادالحسن نے کہا کہ ابھی تک تو میں نے بیان بھی نہیں پڑھا،عدالت نے مشتاق چینی کو یکم جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا ،عدالت نے کہاکہ مشتاق چینی کا طبی معائنہ کرایا جائے،ضرورت پڑنے پر مشتاق چینی کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store