پاکستان کو اپنا میزائل پروگرام آگے بڑھانے کا پورا حق حاصل ہے: روس

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف فائل فوٹو روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف

روس نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنا میزائل پروگرام آگے بڑھانے کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے سپٹیکن کے ساتھ پاکستان کے نئے میزائل تجربے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک اپنا میزائل پروگرام آگے بڑھاتے ہیں انہیں متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کو پاکستان کی طرف سے اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے تمام اقدامات کے خلاف ہیں جو جنوبی ایشیا جیسے نازک خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں تاہم اس معاملے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی حفاظت کرنے کا پورا حق ہے۔

پاکستان نے جمعرات کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل روایتی اور جوہری دونو ں قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store