ن لیگ کا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

ن لیگ کا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ فائل فوٹو ن لیگ کا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پریس کلب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ ان پر شدید دباؤ ہے۔ حالیہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ اس دباؤ کی کڑیاں وزیراعظم ہاؤس تک ملتی ہیں۔ ان معاملات میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت چیئرمین نیب کے معاملے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے میں ملوث عناصر کا تعین کرے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ آج چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ حکومت کی کرپشن چھپائے۔ کمیٹی سے بھاگنا اب ثابت کرے گا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ اب حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

install suchtv android app on google app store