مسلم لیگ نواز کا چیئرمین نیب کے حالیہ معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کا کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، ہماری جماعت اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔

شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں اور عہدیداروں کو چیئرمین نیب کے حوالے سے تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ نجی چینل نے ایک آڈیو ٹیپ چلائی جس میں کوئی مرد ایک خاتون سے بظاہر ناشائستہ گفتگو کر رہا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل کی آڈیو ٹیپ میں ایک آواز جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے منسوب کی گئی، یہ بلیک میلرز گروہ کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق ادارے نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے۔

install suchtv android app on google app store