پاکستان فلسطینی، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا: شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی اور کشمیری عوام کے منصفانہ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تنازعہ فلسطین اور اس کے حل کی تلاش کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے اور وہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کی تسکین کیلئے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی ہر نئی نسل نے بھارت کے غیر قانونی تسلط کو مسترد کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store