ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اسکرین گریب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات جاری ہے، جس میں پاک ایران تعلقات، امریکا اور ایران کشیدگی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، امریکا اور ایران کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دورے کے موقع پر پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ ایران کا فالو اپ ہے، اس موقع پر وزیر اعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے اور ایران وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطی کی صورتحال بھی زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store