چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات  کی ہے فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہمیں قومی سلامتی کے معاملات درپیش ہوں یا علاقائی امن و استحکام کی بات ہو چین کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر اور چائینہ کے سترھویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچے تھے ۔

بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔

8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا، اس کے علاوہ 3 اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چاہوں گا کہ مستقل 5 ارکان سے مشاورت کروں، واپسی پر خصوصی اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کو واضح نقطہ نظر دے سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store