ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا اب نہ ہوگا ضائع، حکومت کرے گی بھرپور تعاون

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری فائل فوٹو وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا ہے تو رجسٹر کروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکا آئیڈیا ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔


یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا، سائنسی میلے کے لئے انٹریز یکم جولائی سے لی جائیں گی، اگرآپ نے کچھ مختلف اورنیا کیا ہے، جوآپ پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے، اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا

install suchtv android app on google app store