پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملے پر چین کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملے پر پاکستان اور چین کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ چینی سکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا اور چینی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے حکام مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کے مطابق جسم فروشی اور اعضا کی فروخت کے شواہد نہیں ملے کسی بھی پاکستانی خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین ہر طرح کے حالات میں سٹریٹجک پارٹنر ہیں دونوں ممالک دوستی کے تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store