پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اسکرین گریب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کے ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چئیرمین بھی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 12 فروری کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزکے لیے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کوششوں پرمنفی اثر پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store