ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاؤس کے فارن منسٹر چیمبر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت کنوینئر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں ای ویزے کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خاجہ نے کہا کہ آن لائن ویزے کے اجرا سے پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کو بے جا پریشانی سے نجات ملے گی۔

اس ملاقات میں دونوں وزرا نے تارکین وطن کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے سعودی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store