سی پیک کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  چین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب کر رہے ہیں اسکرین گریب وزیراعظم عمران خان چین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ایک نعمت ہے ، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے اور غربت پر کمی کے پروگرام کیلئے چین کا تعاون بھی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پر پورا پاکستان متفق ہے، سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈروڈ کی صورت میں پاکستان کیلئےاہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ایک نعمت ہے، سی پیک کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان تعاون مثبت ہے اور پاک چین دوستی کیلئے ایسوسی ایشن کی کوششوں کامعترف ہوں۔

عمران خان نے کہا چین اورپاکستان کےدرمیان تعاون کی مختلف جہتیں ہیں، چین کے تعاون سے گوادر پورٹ ترقی کررہا ہے، خصوصی اقتصادی زونز سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کا موقع ملےگا۔

افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان کا پرامن سیاسی حل چاہتاہے، افغانستان کا امن پاکستان کیساتھ خطے کے بھی مفادمیں ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا غربت پرکمی کے پروگرام کیلئے چین کا تعاون بھی حاصل ہے، چین دنیامیں تیزی سےترقی کرتی ہوئی معیشت ہے، چین نےگزشتہ30سال کے دوران ترقی کی منازل طےکیں، پاکستان کےعوام جانتےہیں چین نےہرمشکل وقت میں ہماری مددکی۔

عمران خان کلا کہنا تھا پاکستان اورچین کے تعلقات ہر دور میں ہمیشہ بہترین رہے ہیں، چین کے تعاون سےگوادر بڑا تجارتی مرکز بننے جارہاہے، چینی صدر نے اہم ایونٹ کیلئے دنیا بھر کے رہنماؤں کو دعوت دی۔

انھوں نے مزید کہا چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے، پاک چین دوستی کو مزید اونچائی پر لے کر جائیں گے، چین کی یونیورسٹیوں نے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر توجہ دی۔

پاک چین دوستی کو مزید اونچائی پر لے کر جائیں گے
وزیراعظم کا کہنا تھا توقع ہے انتخابات کے بعد بھارت سے بھی بات چیت کاعمل شروع ہوگا، پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں، چین ہر مشکل وقت میں ہمارا دوست ہے، چین کے ساتھ اقتصادی زونز کیلئے تجارتی مواقع پر کام کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store