پاکستان اور جاپان کا سرمایہ کاری کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفا ق

پاکستان اور جاپان کا سرمایہ کاری کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفا ق فائل فوٹو پاکستان اور جاپان کا سرمایہ کاری کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفا ق

پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے دوسرے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفا ق کیا ہے۔ اس اتفاق رائے کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جاپان ،پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ لیگ کے ارکان نے جاپانی پارلیمنٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ فریقین نے قیادت کی سطح پراورعوام سے عوام کے روابط بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ نے باہمی مفاد کے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں جاپان پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ لیگ کی کوششوں اور کردار کو سراہا۔ لیگ کے چیئرمین Sheshiro Eto نے کہاکہ پاکستان کا پارلیمانی وفد جلد جاپان کا دورہ کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وہ آج (منگل) ٹوکیو میں جاپان پاکستان کاروباری تعاون کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

وزیر خارجہ نے کاروباری کمیٹی کے ارکان کی پاکستان کا دورہ کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید وسیع تر مواقع تلاش کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کی۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں اورمشکلات پر قابو پانے کےحوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان پاکستان کاروباری تعاون کمیٹی کے چیئرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store