بلاول نے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی: فردوس اعوان

وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اور بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان اور بلاول بھٹو زرداری

وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی، بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی، اصل موضوع کو سیاسی نمبرسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی،بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہو بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے ایران میں بزنس فورم سے خطاب میں جاپان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو نے ٹوئٹ پر طنزیہ کرتے ہوئے کہا ہمارے وزیراعظم کے خیال میں جرمنی، جاپان کی سرحد ملتی ہے، یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے، یہی ہوتا ہے جب آکسفورڈیونیورسٹی صرف کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر لوگوں داخلہ دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store