کرتارپور راہداری: 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا

کرتارپور راہداری فائل فوٹو کرتارپور راہداری

پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے، دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین نے منصوبے پر مذاکرات کیے۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری پر پاکستان کی طرف سے 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے، منصوبے پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین کے مذاکرات ہوئے۔

دو طرفہ مذاکرات میں راہداری سے منسلک سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا، کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کے دور ان بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیش کش کر دی۔

ذرایع کے مطابق تکنیکی سطح پر مذاکرات میں بھارتی ماہرین نے سو میٹر لمبا فلائی اوور بنانے کی تجویز دی، بھارتی مؤقف ہے کہ برسات میں اس علاقے میں پانی جمع ہوجانے سے دشواری ہوتی ہے۔

ذرایع نے کہا کہ پاکستانی ماہرین بھارتی پیش کش پر اپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کو پیش کریں گے، مذاکرات میں کسٹمز اور امیگریشن کے معاملات بھی زیر بحث آئے، دونوں ممالک کے وفود اپنی اپنی رپورٹس اپنے متعلقہ وزارتوں میں منظوری کے لیے جمع کرائیں گے۔

یاد رہے بھارت نے کرتار پور راہدری پر دو اپریل کو واہگہ پر ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے تھے، بھارتی وزارت خارجہ نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا مذاکرات سے پہلے پاکستان راہداری سے متعلق تجاویز پر وضاحت دے، جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

install suchtv android app on google app store