وزیرخارجہ کا نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں تباہ کن آگ لگنے پر اظہار افسوس

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نوٹرے ڈیم گرجا گھر میں تباہ کن آگ لگنے پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نوٹرے گرجا گھر میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ صدیوں سے نوٹرے ڈیم گرجا گھر کیتھولکس کی مقدس عبادت گاہ ہے، توقع ہے کہ فرانس کے عوام جلد عمارت کی شان وشوکت بحال کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس کے 850 سال قدیم گرجا گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں تاریخی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچیں جسے کافی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store