اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر کیلئے اہل قرار

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف درخواست مسترد کردی ، اسلام آبا دہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطو رقائم مقام صدرِ اہلیت کا محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے، آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صادق سنجرانی کامیاب ہوئے تھے اور انہیں 57 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store