حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویز دی ہے: چیئرمین قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا مقصد ہے فلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا قیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذ کرسکیں گے۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونے سے انصاف کا حصول مشکل ہے، ریاست مدینہ میں عدالتی نظام میں انصاف سستا ہونا چاہیے اور بنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بےروزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا خاتمہ ضروری ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے، پولیس، عدالتی نظام ریاست مدینہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کےلئے تعلیم کا نظام مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ کا قیام آسان نہیں مگر اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے، سفارشات میں ثقافتی ،معاشرتی اوردینی معاملات کا خیال رکھاجائے گا۔

یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store