عراق میں کشتی حادثہ، پاکستانی عوام اور حکومت حادثے پرغمزدہ ہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عراق میں کشتی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے فائل فوٹو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عراق میں کشتی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عراق میں کشتی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نوروز کے آغاز پر موصل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اورحکومت حادثے پرغمزدہ ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم عراقی حکومت اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 71 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store