سانحہ کرائسٹ چرچ: وزیراعظم کی جانب سے ہیرو نعیم راشد شہید کی اہلیہ کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد شہید کی اہلیہ خراج تحسین پیش کیا ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد شہید کی اہلیہ خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد شہید کی اہلیہ خراج تحسین پیش کیا، نعیم راشد نے جان پر کھیل کر نمازیوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید نعیم راشد کی اہلیہ امبرین نعیم کے انٹرویو سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ اورنبی ﷺپر ایمان انسان کو مضبوط بناتا ہے، یہ ایمان کی ہی طاقت ہے کہ وہ ایک دہشت گرد کی بدقسمتی پر افسوس کرتا ہے۔

یاد رہے کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم رشید کی اہلیہ بھی ہمت وحوصلے کی مثال بن گئیں، امبرین نعیم نے ایک انٹرویو میں کہا نعیم راشد بہت بہترین انسان تھے، خاوند نعیم رشید اور بیٹے طلحہ رشید نےدوسروں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی۔

امبرین نعیم کا کہنا تھا امن اور سلامتی کا ہمارا مذہب اسی بات کی تعلیم دیتا ہے، فائرنگ کرنے والے دہشت گرد سے ہمدردی ہے، اس واقعے نے ہمیں پہلے سے زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ نیوزی لینڈکے شہداکی تدفین جاری ہے، کرائسٹ چرچ میں شام سے تعلق رکھنے والے شہید باپ اور بیٹے کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

واضح رہے گزشتہ جمعہ کو 2 مساجدپر دہشت گرد حملے میں 50 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں نو پاکستانی شامل تھے، پولیس کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا جاچکا ہے، جاں بحق افراد میں سے اکیس کی باضابطہ شناخت کرلی گئی ہے۔

برطانیہ کے شہزادے ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مریکل نے لندن میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کے باہرکرائسٹ چرچ شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھول رکھے اورتعزیتی کتاب میں دستخط کئے۔

install suchtv android app on google app store