سانحہ ماڈل ٹاؤن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ

سابق وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرلیا۔

دو روز قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔

سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچی جس کی سربراہی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ نے کی۔

جے آئی ٹی ارکان دو گھنٹے سے زائد جیل میں رہے جس کے دوران نواز شریف کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جے آئی ٹی ارکان واپس روانہ ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store