بھارت کی پانی بند کرنے کی گیدڑ بھبکی کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا: قائمہ کمیٹی داخلہ

سینیٹ آف پاکستان فائل فوٹو سینیٹ آف پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی گیدڑ بھبکی کو سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر اپنے عوام کو الیکشن کیلئے بے وقوف نہ بنائیں۔

کمیٹی نے پلواما حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارتی الزام کو مسترد کردیا جبکہ کمیٹی میں پلواما حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پلوامہ حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store