پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور فائل فوٹو پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں آج ایک متفقہ قرارداد میں پلوامہ حملے کے تناظر میں پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی الزام تراشیوں کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

رارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے خود پیش کی جس میں بھارتی الزامات کو مسترد کیا گیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کو واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کر چکے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر متفق ہیں، بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں بھارتی الزام تراشیوں کیخلاف پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔۔

install suchtv android app on google app store