وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے گزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ایران میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی اور ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی ایرانی وزیر خارجہ سےگزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ایران میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ سے کہا پاکستان کبھی بھی ایسے واقعے کی اجازت نہیں دے گا، ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان افسوسناک واقعے پر بہت اپ سیٹ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کا سختی سے مخالف ہے، دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایران کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایران بھی ہماری علاقائی خود مختاری کا احترام کرے گا، اگر کوئی مسائل ہیں تو ان پر بات ہوسکتی ہے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو ایران ہم سے شیئر کرسکتا ہے، ہم تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں، اپنے ہمسائے کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store