ایران بھی سی پیک منصوے کا حصہ بننا چاہتا ہے: مہدی ہنر دوست

مہدی ہنر دوست فائل فوٹو مہدی ہنر دوست

سی پیک منصوبے کی ترقی کی جانب ایک اور پیشرفت، ہمسایہ ملک ایران نے بھی منصوبے میں باقاعدہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کہتے ہیں کہ ایران جلد اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے ۔

 کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران خطے میں قیام امن اور اقتصادی ترقی کےلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سی پیک منصوبہ خطے کی اقتصادی ترقی اور ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ایک کلیدی منصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح اس منصوبےکا حصہ بننے کے لئے مکمل تیار ہے اور اس ضمن میں جلد عملی قدم بھی اٹھا لیا جائے گا۔
مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاک ایران دوستی ہمیشہ ہر حوالے سے مثالی اور تاریخی رہی ہے اور دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ایران نے ہمیشہ جامع کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل سے مالا ایران خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوریوں کے خاتمے اور ہم اہنگی کے فروغ کے لئے کردارا ادا کرے۔

install suchtv android app on google app store