مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے: شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے: شاہ محمود فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے: شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اسے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے۔

لندن میں بی بی سی سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کا حالات پرکنٹرول نہیں ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ نے اپنی الگ الگ رپورٹوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورمز کی جانب سے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ اور دنیا بھر سے کسی بھی دورہ آزاد کشمیر کا خیرمقدم کرے گا کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کوکچھ نہیں ہے ۔

افغانستان میں امن بحال کرنے میں پاکستان کے کردار سے متعلق وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف مذاکراتی اور سیاسی حل ہی جنگ زدہ ملک میں امن بحال کرسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے رابطوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے میں مثبت کردارداد اکیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد کے اس پار ہماری طرف دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ ہے تو وہ سرحد کی دوسری طرف ہے۔

install suchtv android app on google app store