آرمی چیف اور افغان سفیر کی افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال

آرمی چیف اور افغان سفیر کی علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال فائل فوٹو آرمی چیف اور افغان سفیر کی علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشال نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی مفاد اور علاقائی سلامتی کے امور خصوصاً افغانستان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مہمان شخصیت نے جاری افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store