سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں معمولی پتھری نظر آئی، ذرائع

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں معمولی پتھری نظر آئی، ذرائع فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں معمولی پتھری نظر آئی، ذرائع

رائع کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین رپورٹ آگئی جس میں ان کے بائیں گردے میں معمولی پتھری نظر آئی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سروسزاسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں نواز شریف کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اپریل 2017 میں نجی اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا گیا تھا جس میں بھی بائیں گردے میں معمولی پتھری کی نشاندہی ہوئی تھی۔

طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی سے نکالی جا سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال بھی نمونے بھجوائے گئے تھے جبکہ دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

پی آئی سی میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ان کے خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دل کے 3 ٹیسٹ (ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ) کیے گئے۔

رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھوں کے موٹے ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔

جس پر سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے والد کی بیماری بڑھ رہی ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

install suchtv android app on google app store