معیشت کو سنبھالنا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں: فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کو سنبھالا دینا پی ٹی آئی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا ٹانک میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل اور ناکام ہے، صرف پانچ مہینوں میں ملکی معیشت بیٹھ گئی ہے، معیشت کو سنبھالا دینا ان کے بس کی بات نہیں، ان کے ہوتے معیشت کا اٹھنا محال نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکوہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو دھاندلی کر کے حکمران کیوں بنایا گیا؟ عمران خان، شوکت عزیز اور معین قریشی سے مختلف نہیں ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ ممبران نے اسرائیل سے معاہدہ کرنے کو میثاق مدینہ سے تشبیہ دینے کی جاہلانہ کوشش کی۔

install suchtv android app on google app store