زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات فائل فوٹو زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن و مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی وفد نے امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے، پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس اور امریکی ناظم الامور بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج ہی پاکستان پہنچے ہیں اور دورہ پاکستان کے دوران وہ وفود کی سطح پر مذاکرات اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف سے ملاقات سے قبل زلمے خلیل زاد کی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد کے وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں افغان امن عمل سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی وفد میں دفاع، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store