عمران خان حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں: آصف زرداری

عمران خان حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں: آصف زرداری فائل فوٹو عمران خان حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں: آصف زرداری

آصف زرداری کا کہنا ہے عمران خان کے 5 سال پورے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب سمیت کسی صوبے کے عوام الیکشن نہیں مانتے، اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگاؤ پھر عوام ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر غریب آدمی حکومت کو بد دعا دے رہا ہے، ان کی مجھ سے جنگ صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو پتہ ہی نہیں ڈالر اوپر جا رہا ہے، ہم ایک ماہ پہلے ڈالر پر نظر رکھتے تھے، ہم نے حکومت چلائی اور ملک بھی بنایا، ایسے ایسے کام کیے جو دوستوں نے سوچا بھی نہیں تھا، بلوچستان سے معافی مانگنے کا کسی نے نہیں کہا تھا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا سازشیں ہمارے نہیں، عوام کے خلاف ہیں، یہ عوام کو ان کا حق نہیں دینا چاہتے، آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں تو کچھ سیکھ بھی لیں، آپ کے اتنے اسکینڈل نکل رہے ہیں، سوچتا ہوں چھپائیں کیسے؟۔

install suchtv android app on google app store