پاکستان اور ترکی کے موجودہ تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط سطح تک لے جانے میں مدد دے گا: اسد عمر

پاکستان اور ترکی کے موجودہ تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط سطح تک لے جانے میں مدد دے گا: اسد عمر فائل فوٹو پاکستان اور ترکی کے موجودہ تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط سطح تک لے جانے میں مدد دے گا: اسد عمر

پاک ترکی مجوزہ تزویراتی اقتصادی فریم ورک کی تیاری کیلئے کمیٹی کا ابتدائی اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریم ورک کے قیام کی تجویز کے بارے میں وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران جائزہ لیا گیا اور اتفاق کیا گیا تھا۔

اس فریم ورک کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خزانہ نے سیاحت کے میدان میں ترکی کی مثالی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ترکی کے تجربے سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، خسرو بختیار، عامر محمود کیانی، محمد میاں سومرو اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے شرکت کی۔

وزیرخزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور سرمایہ کاری بورڈ کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں اپنی تجاویز دوہفتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی امور ڈویژن ان تجاویز کا مسودہ تیار کرے گا جس کے بعد اسے حتمی شکل دے کر ترکی کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ لائحہ عمل موجودہ پاکستان اور ترکی کے موجودہ تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط سطح تک لے جانے میں مدد دے گا۔

install suchtv android app on google app store