امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کا الزام: آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر فائل فوٹو آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کا الزام، سابق صدر آصف زرداری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست، سابق صدر صادق اور امین نہیں رہے، نااہل قرار دیا جائے، خرم شیر زمان کی استدعا۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہے، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے، اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم 24 دسمبر کو اچھی خبر سنے گی، جے آئی ٹی نے ایک رپورٹ جمع کرا دی ہے، تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کرپشن میں بڑے ہاتھیوں کیخلاف سب سے پہلے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے جو اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے اس میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، درخواست دائر کی ہے کہ آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹایا جائے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے صوبے میں جو تعلیم کا حال کیا وہ عوام جانتے ہیں، جو تباہی پیپلزپارٹی نے مچائی اسکا ریکارڈ پوری دنیا میں نہیں، یہ بھی درخواست دائر کی ہے کہ امریکا میں آصف زرداری نے یہ جائیداد خریدی ذرائع کیا تھے۔ انہوں نے کہا تمام ادارے آزاد ہیں، تحریک انصاف نے کسی ادارے پرکوئی دباؤنہیں ڈالا ہوا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے انہیں این آراونہیں دینا۔

install suchtv android app on google app store