شاہ محمود قریشی سہ ملکی مذاکرات کے لیے افغانستان پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی سہ ملکی مذاکرات کے لیے افغانستان پہنچ گئے فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کیلئے ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک ہوں گے،

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات آج کابل میں ہوں گے جن میں خطے میں ترقی اور امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی افغانستان میں قیام امن کے لیے منعقدہ سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کے ساتھ چین اور افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ افغانستان قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل روانہ ہونے سے پہلے کہنا تھا کہ چین کے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے،

خطے میں ترقی کے لیے امن واستحکام ضروری ہے، افغانستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، چین اور پاکستان دونوں افغانستان کی بہتری چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store