امداد کی دوسری قسط: سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے

سعودی عرب ںے 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے فائل فوٹو سعودی عرب ںے 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے

سعودی عرب ںے مزید 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے، امداد کی تیسری قسط جنوری میں ملنے کا امکان ہے۔

مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب کی مہربانی، مزید 1 ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو دے دی گئی، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا تھا۔

دوست ملک وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے رقم منتقل کر رہا ہے اور جنوری میں مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ رقم ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 14 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب کے علاوہ چین اور آئی ایم ایف سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے، اگر یہ رقوم بھی پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے تو معاشی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store