گیس بحران: وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

گیس بحران: وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا فائل فوٹو گیس بحران: وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور پیٹرولیم کے وزراء شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں دوسرے اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے سے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا ہے جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔

ایک ہفتے کے دوران سندھ بھر میں 4 دن سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہے اور سوئی سدرن نے غیرمعینہ مدت تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کردی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بسیں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جس سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

install suchtv android app on google app store