نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات جاری

 نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات جاری فائل فوٹو نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت نیب مقدمات پرتبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں حمزہ شہبازکو باہر جانے سے روکنے اور خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت ہوئی ،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب کودرخواست دی تھی،نیب کی جانب سے اجازت ملنے دونوں بھائیوں میں منسٹرز انکلیو میں ملاقات ہوئی،منسٹرزکالونی میں شہبازشریف کی رہائشگاہ کوسب جیل کادرجہ دیاگیاہے۔

 

install suchtv android app on google app store