شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع فائل فوٹو شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہونے تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر فیصلہ دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جیل حکام نے استدعا کی کہ شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، عدالت راہداری ریمانڈ میں توسعی کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف کو جب واپس جیل لایا جائے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store