ممنون حسین نے پاکستان کے بارہویں صدر کا حلف اٹھا لیا

جسٹس افتخار محمد چودھری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا جسٹس افتخار محمد چودھری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا

ممنون حسین نے ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

نومنتخب صدر مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعظم نواز شریف، عسکری قیادت، وفاقی وزراء، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور ارکان پارلیمنٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔

 

ممنون حسین منگل 30 جولائی 2013ء کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلم لیگ سندھ کے قائم مقام صدر سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے۔ ممنون حسین 1997ء میں سندھ کے وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کے مشیر رہے۔ 1999ء میں انہیں گورنر مقرر کیا گیا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store