سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شہباز شریف کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جانے کا امکان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شہباز شریف کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جانے کا امکان فائل فوٹو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: شہباز شریف کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جانے کا امکان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 139 افراد کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کیس میں پیشی کے لیے نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوا تھا، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store