پاکستان کی آسیہ اندرابی کے خلاف فردجرم عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت

پاکستان کی آسیہ اندرابی کے خلاف فردجرم عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت فائل فوٹو پاکستان کی آسیہ اندرابی کے خلاف فردجرم عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت

پاکستان نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کے خلاف جھوٹی اور مضحکہ خیز فردجرم عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈ اکٹر فیصل نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنمائوں کو بے بنیاد الزامات پر نظربندی اور حراست انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی جمہوری ملک ہونے کے بھارتی دعوئوں کی نفی ہے۔

آسیہ اندرابی اب بھی نظر بند ہیں جبکہ سید علی گیلانی کو آٹھ برس بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کو خواتین' بچوں اور معمر افراد سمیت کشمیریوں کو دہشت گرد اور انتہا پسند ثابت کرنے کے حوالے سے اپنی ناکامی کی حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی جلد تشکیل کا مطالبہ کیا۔

install suchtv android app on google app store