ایون فیلڈ سزا معطلی کا معاملہ، شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

ایون فیلڈ سزا معطلی کا معاملہ، شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا فائل فوٹو ایون فیلڈ سزا معطلی کا معاملہ، شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ضمانت پر رہائی کے فیصلے سے متعلق تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا جس میں نیب کی ضمانت منسوخی کی اپیل کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا معطلی کیلئے نیب کی اپیل پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ جواب میں نوازشریف نے نیب کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

 

نوازشریف کا جواب میں کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ کےفیصلےمیں حقائق کو مدنظرنہیں رکھا گیا، فیصلےمیں شواہد کے بغیر نوازشریف کو لندن فلیٹس کا مالک ٹھہرایا، بیٹوں کے زیر کفالت ہوتے ہوئے فلیٹس خریدنے کا الزام اخذ کیا گیا اور نیب نے بیٹوں کے زیر کفالت ہونے کے شواہد پیش نہیں کیے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے 4 اصول وضع کر رکھے ہیں۔ نیب کو ملزم کا پبلک آفیس ہولڈر ہونا ثابت کرنے کا اصول طے شدہ ہے۔ اثاثے معلوم ذرائع آمدن سے زائد ہیں یا نہیں؟، اصول نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تحریری جواب کے مطابق نیب نے لندن میں فلیٹس کی قیمت سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے اور نہ ہی نیب نے لندن فلیٹس کی قیمت پرکوئی سوال اٹھایا، استدعا ہے نیب کی ضمانت منسوخی کی اپیل مسترد کی جائے۔یاد رہے 6 نومبر کو ہوبے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے نوازشریف خاندان کی سزائیں معطلی کے خلاف نیب کی اپیل پرفریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے خیال رہے 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے مختصر فیصلے میں نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل کرکے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store