نیب مقدمات: نواز شریف کی قانونی مشیروں سے مشاورت

نیب مقدمات: نواز شریف کی قانونی مشیروں سے مشاورت فائل فوٹو نیب مقدمات: نواز شریف کی قانونی مشیروں سے مشاورت

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اپنے اور شہباز شریف کے کیسز سمیت دیگر مقدمات کےحوالے سے قانونی مشیروں سے مشاورت کی۔ نوازشریف نے قانونی مشیروں کو شہباز شریف کے کیس میں تمام قانونی آپشن بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلاء خواجہ حارث، اعظم نذیر تارڑ، نصیر بھٹہ اور سابق سیکریٹری پراسیکیوشن سینیٹر رانا مقبول احمد جاتی امرا لاہور پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے اپنی خاندان کے ارکان پر قائم مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی۔

نوازشریف نے خصوصاً شہباز شریف کیس پر بات چیت کرتے ہوئے وکلاء کو ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کیسز پر تمام قانونی آپشن بروئے کار لائےجائیں۔

اس موقع پر نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف کے آئندہ ریمانڈ کی بھرپورمخالفت کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store