موجودہ معاشی بدحالی، رحمان ملک نے وزیراعظم کو سفارشات بھجوا دیں

معاشی بدحالی کا حل، رحمان ملک نے وزیراعظم کو سفارشات بھجوا دیں فا ئل فوٹو معاشی بدحالی کا حل، رحمان ملک نے وزیراعظم کو سفارشات بھجوا دیں

سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں معاشی بدحالی سے ملک کو نکالنے کے لیے تجاویز بھجوا دیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کےایک چوتھائی بوجھ کو بینکوں کا کنسورشیم بنا کر اس پر ڈال دیا جائے جبکہ سرمایہ کاری کے حصول کے لیے بڑی شاہراہوں پر کمرشل عمارتیں اور پلاٹ بنا کر بیرون ملک پاکستانیوں کو فروخت کر دیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی بینکوں کی ایک قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے، یہ کنسورشیم بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی بوجھ اٹھائے، کنسورشیم قرضے کا ایک چوتھائی حصہ آسان شرائط پر ادا کرے، چین سے قرضہ واپسی آسان اقساط اور بلا سود طے کیا جائے، چین کو ادائیگی میں پہلے پانج سال کی چھوٹ حاصل کی جائے، بڑے شہروں اور شاہراہوں پر میگا کمرشل پلاٹ بنائے جائیں، ان میگا کمرشل پلاٹوں کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ہاتھ فروخت کیا جائے، اس عمل سے بیرونی سرمایہ ملک میں آئے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ بڑی شاہراہوں اور اسلام آباد کشمیر ہائی وے وغیرہ پر شیخ زید روڈ دبئی طرز پر کمرشل بلڈنگ بنائی جائیں، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ان کے علیحدہ بینک تشکیل دیے جائیں، بینک میں بیرون ملک پاکستانیوں کو 80 فیصد سے زائد شئیر فروخت کیے جائیں۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ معدنیات کی دریافت کیلئے قومی دریافتی ادارہ برائے معدنیات تشکیل دیا جائے، وزیراعظم دورہ چین میں حکومت قرض اتارنے پر بات کریں جبکہ مالی، اندرونی سیکیورٹی اور فارن پالیسی پر سفارشات کیلئے پارلیمانی کمیٹیاں بنائی جائیں۔

install suchtv android app on google app store