افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن سرحد دو روز کے لیے بند کر دی گئی

افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن سرحد دو روز کے لیے بند کر دی گئی فائل فوٹو افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن سرحد دو روز کے لیے بند کر دی گئی

افغانستان کے صوبے قندھار میں اعلیٰ افغان سیکیورٹی افسروں کی ہلاکت کے بعد طورخم اور چمن سرحد دو روز کے لیے بند کر دی گئی ہے، سرحد افغانستان کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن سرحد 19 اور 20 اکتوبر کو بند رہے گی۔ سرحد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان میں پرامن انتخابات کی حمایت میں کیا گیا۔ اس دوران بارڈر پر آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں صوبے کے پولیس چیف عبدالرازق اور افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر واقعے میں بچ گئے لیکن ان کے ساتھ موجود تین امریکی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store