پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات فائل فوٹو پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

پاکستان اور پولینڈ کی مسلح افواج نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشتراک اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلوکیا اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور حالیہ برسوں میں ملکی سطح پر تیار ساز و سامان کی تیاری میں پاک فضائیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مثالی دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور ابتدائی برسوں میں پاک فضائیہ کی ترقی میں رہنمائی کرنے والے پولینڈ کے افسروں کی عظیم خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

اس سے پہلے ایئرہیڈکوارٹرز میں ان کی آمد پر پولینڈ کے مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

install suchtv android app on google app store