شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مضحکہ خیز بھی، نواز شریف

  • اپ ڈیٹ:
 نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے خدمت، امانت و دیانت کی شاندار مثال قائم کی، پاکستان کے عوام، غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے، آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لئے انہیں بھی تیار رہنا چاہیے، یہی نظام قدرت ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب و قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب میں صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ہفتے کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store